محمد نواز شریف کی بیس کیمپ آمد پر حلقہ کوٹلہ سے پانچ ہزار سے زائد لوگ شرکت کرینگے ،ْنورین عارف

کوٹلہ کی عوام نواز شریف کے سپاہی ہیں، پاکستان بھر کی طرح آزاد کشمیر کے عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں،بیان

ہفتہ 3 فروری 2018 17:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2018ء) وزیر حکومت نورین عارف کے فرزند انجینئر راجہ فراز عارف نے کہا ہے کہ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کی بیس کیمپ آمد پر حلقہ کوٹلہ سے پانچ ہزار سے زائد لوگ شرکت کرینگے ،5سو گاڑیاں بک کر لی گئی ہیں اور تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ،کوٹلہ کے عوام نواز شریف سے بے پناہ محبت کرتے ہیں جسکا اظہار وہ 5فروری کو ان کا بے مثال استقبال کر کے کرینگے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ کوٹلہ کی عوام میاں نواز شریف کے سپاہی ہیں، قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف پاکستان بھر کی طرح آزاد کشمیر کے عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے پورے آزاد کشمیر کے عوام بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ 5فروری کو ایک نئی تاریخ رقم کرینگے۔

متعلقہ عنوان :