حکومت وادی لیپہ کی عوام کی مدد کرے، حالیہ بارش اور برف باری کی وجہ سے لیپہ کی عوام کا زمینی رابطہ منقطع ہے ، وادی کی عوام کو اشیاء خوردونوش کی کمی کا بھی خدشہ ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء ایڈوکیٹ مبشر منیر اعوان کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 15 فروری 2018 21:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء ایڈوکیٹ مبشر منیر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت وادی لیپہ کی عوام کی مدد کرے، حالیہ بارش اور برف باری کی وجہ سے لیپہ کی عوام کا زمینی رابطہ منقطع ہے ، وادی کی عوام کو اشیاء خوردونوش کی کمی کا بھی خدشہ ہے ، ان خیلات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی ان کا کہناتھا کہ حالیہ بارش اور برف باری کی وجہ وادی لیپہ کی پچاس ہزار سے زائد آبادی کا زمینی رابطہ ملک کے باقی تمام حصوں سے منقطع ہے ،وادی لیپہ آزاد کشمیر کے ان بالائی علاقوں میں شامل ہے جس کا ہر سال برفباری کی وجہ سے زمینی رابطہ منقطع ہو جاتاہے وادی کی عوام ایک جگہ پر محصور ہو کر رہ جاتے ہیں ، مبشرمنیر نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر وادی کی عوام کی مدد کے لیے ہنگامی اقدامات کرے ، لیپہ کی عوام کو اشیاء خوردونوش کی قلت کا بھی سامنا ہے ، حکومت فوری طور پر اقدامات کر کے محصور عوام کی مدد کرے

متعلقہ عنوان :