تنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر پاک بھارت کشیدگی ختم نہیں ہوسکتی ،ْ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی

بھارت کشمیر سے متعلق اپنی سوچ میں تبدیلی لائے ،بیگناہ کشمیریوںکے قتل جیلوںمیں ڈالنے سے کچھ حاصل نہ ہوگا، بیان

ہفتہ 17 فروری 2018 20:31

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو حل کی بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کاخاتمہ ممکن نہیںاور نہ ہی خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد عبداللہ طاری نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں بھارت پر زوردیا کہ وہ کشمیر سے متعلق اپنی سوچ میں تبدیلی لائے تاکہ تنازعہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ بھارت بے گناہ کشمیریوںکے قتل اور انہیں جیلوںمیں ڈالنے سے ماضی میں کچھ حاصل کر سکا ہے نہ آئندہ کر سکے گا۔ محمد عبداللہ طاری نے کہا کہ کشمیری خطے میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں لیکن یہ اسی صوت ممکن ہے جب مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کے خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں قتل و غارت اور حریت رہنمائوں اور کارکنو ں سمیت بے گناہ کشمیریوں کی غیر قانونی نظر بندی کا سلسلہ بند کرے تاکہ تنازعہ کشمیر کے حل کی طرف بڑھا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :