لائن آف کنٹرول سما ہنی سیکٹر پر بھارتی افواج کی گولہ باری، فائرنگ سے ایک شہری شہید، دو شدید زخمی ہوگئے

بدھ 21 فروری 2018 18:46

سما ہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) لائن آف کنٹرول سما ہنی وبرنالہ کے عین سنگم پر واقع علاقہ نالی پتنی میں بھارتی افواج کی گولہ باری اورفائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید دو شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول سما ہنی وبرنالہ سیکٹر کے عین سنگم پر واقع علاقہ نالی پتنی میںبھارتی افواج کی جانب سے سول آبادی پر شدید گولہ باری اور فائرنگ سے پچاس سالہ محمد عنایت ولد نیک محمد شہید جبکہ باپ بیٹا محمد حفیظ ولد محمدحنیف اور محمد حنیف ولد محمد شریف شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بھمبر ریفرکر دیاگیا ہے۔ بھارتی افواج کی گولہ باری کا پاک فوج نے موثراور منہ توڑ جواب دیا۔

متعلقہ عنوان :