مقبوضہ کشمیر میں1989سے اب تک ہزاروں خواتین شہید اورانکی بے حرمتی کی گئی

جمعرات 8 مارچ 2018 18:38

سری نگر 08مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) دنیا بھر میں آج جب خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے مقبوضہ کشمیرمیں خواتین پر ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میںجنوری 1989ء سے اب تک بھارتی فوجیوں نے 94,930شہریوں کو شہید کیا جن میں ہزاروں خواتین شامل ہیں ۔

مقبوضہ علاقے میں جولائی 2016کو معروف نوجوان کشمیری رہنماء برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد زخمی ہونیوالے کشمیریوں میں سینکڑوں لڑکیاں بھی شامل ہیں جبکہ سولہ سالہ انشاء مشتاق اور چودہ سالہ افرہ شکور بھارتی فورسز کی طرف سے گولیوں اور پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے اپنی بینائی سے محروم ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ جنوری 1989ء سے اب تک جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 22,866 خواتین بیوہ ہوئیںجبکہ بھارتی فوجیوںنے 11,043خواتین کی بے حرمتیاں کیں۔

مقبوضہ علاقے میںبھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںنے ہزاروں خواتین کے بیٹوں، شوہروں اوربھائیوںکو حراست کے دوران لاپتہ اورقتل کر دیا ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جب تک جموںوکشمیرمیں بھارت کا آخری فوجی موجود ہے کشمیری عوام بھارت کے جبری تسلط کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

انہوںنے شہری علاقوں خاص طورپر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے بھارتی فوجی کیمپ ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔ حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں خبردار کیاہے کہ اگر بھارت اور اسکی مقامی کٹھ پتلیوں نے کشمیریوں کی نسل کشیُ کا سلسلہ ترک نہ کیا توانہیں 2008اور2016جیسے عوامی انتفادہ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ادھر بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کے خلاف بارہمولہ اور شوپیاں میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔

تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔ بارہمولہ قصبے کے علاقے دلنہ میںبھارتی پولیس کی ایک تیز رفتار گاڑی نے ایک معمر شہری عبدالعزیز آہنگر کوکچل دیا۔ قصبے میں انکی نمازجنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔آج اسلام آباد میںخواتین کے عالمی دن کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموںوکشمیر شاخ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار میں کشمیری خواتین پر بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔ مقررین نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سخت نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :