مقبوضہ کشمیر، نوجوانوںکی شہادت پر پلوامہ میں ہڑتال، بھارت مخالف مظاہرے

تازہ ترین حالات کی آگہی روکنے کیلئے پلوامہ میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی

جمعہ 16 مارچ 2018 16:57

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوںکی شہادت پر جمعہ کو پلوامہ میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔فوجیوں نے شبیر احمد اور راسخ نبی کو جمعہ کو صبح سویرے سرینگر کے مضافاتی علاقے بلہامہ کھنموہ میںمحاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ شبیر احمد پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ جبکہ راسخ نبی ترال کا رہائشی تھا۔

پلوامہ میں تمام دکانیں، کاروباری مرکز رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی۔ پلوامہ کے مرن چوک ترال نا?ڈل میںلوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے بعد فورسز اہلکاروںاور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھیں ۔قابض انتظامیہ نے لوگوں کو تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایک دوسرے کو معلومات کی فراہمی سے روکنے کیلئے پلوامہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی تھی جبکہ بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے مرن چوک، راجپورہ چوک ،دالی پورہ چوک اور دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے تھے۔

انتظامیہ نے ضلع پلوامہ میں تمام تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے تھے۔