مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

منگل 20 مارچ 2018 20:52

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع کولگام میںایک بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دس سکھ رجمنٹ کے کلدیو سنگھ نامی بھارتی فوجی نے ضلع میں قاضی گنڈکے علاقے مغل گنڈ میں فوجی کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی ۔

(جاری ہے)

ایک فوجی عہدے دار کے مطابق گولی کی آواز سننے کے بعد جب کلدیو سنگھ کے ساتھی موقع پر پہنچے تو وہ خون میں لت پت پڑاہواتھا۔

اسے فوری طورپر قریبی ہسپتال لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا۔ رواں ماہ یہ چوتھا بھارتی فوجی ہے جس نے مقبوضہ علاقے میں خودکشی کی ہے ۔ خودکشی کے تازہ واقعے کے بعد جنوری 2007کے بعد سے مقبوضہ کشمیرمیں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعداد بڑھ کر 398ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :