مقبوضہ کشمیر، مسلم لیگ کا غیر قانونی طور پر نظر بندکشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

عالمی برادری سے نظر بندوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالنے کی اپیل

جمعہ 30 مارچ 2018 21:36

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر مسلم لیگ نے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نظر بندوں کی مشکلات اور مصائب میں روز بہ روز ضافہ کیا جارہا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسلم لیگ کے ترجمان سجاد ایوبی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ نظر بندوں کو طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ انہیں بڑے پیمانے پر جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے اپنی پارٹی کے غیر قانونی طور پر نظر بند سربراہ مسرت عالم بٹ، ڈاکٹرمحمد قاسم فکتو، ڈاکٹر شفیع شریعتی، شبیر احمد شاہ،غلام قادر بٹ، محمد یوسف میر،،محمد رفیق گنائی،اسداللہ پرے،خان سوپوری،شوکت حکیم ، معراج الدین نندا، مولوی سجاد،ایاز اکبر،محمد الطاف شاہ،پیر سیف اللہ،نعیم خان،تنویر احمد وار، عبدالرشید بٹ، سجاد احمد ناو، فیاض احمد طلاق، بشارت احمد میر،عاشق حسین بٹ، حاجی غلام احمد پرے، سناء اللہ ڈار، دانش احمد ڈار، شہزاد احمد ڈار، ہلال احمد پرے،محمد عارف پرے، پرویزاحمد پرے، ظہور احمد ڈار، نثار احمد ڈار، شبیر احمد ڈار، محمد یونس ڈار، محمد اقبال وانی، فیاض احمد کمار، دانش گوجری، عبدالحمید پرے، مشتاق احمد ہرہ، ریاض احمد میر، مشتاق احمد کھانڈے، جھانگیر رشید، محمد سلیم پرے،مشتاق الاسلام، پرویزاحمد پرے، رمیز احمد پرے،سجاد احمد بیگ، شیخ محمد رمضان ،راجہ کلوال،امیر حمزہ شاہ، حفیظ اللہ میر، محمد یوسف فلاحی، شکیل احمد بٹ، منظور احمد نجار،منظور احمد بٹ، عاطف احمد، رئیس احمد میر، سلمان یوسف،سجاد احمد بیگ، مدہ ثر رشید، منظور احمد پرے، عرفان احمد ڈار،بٹہ کراٹے، عاقب احمد میر، عاشق حسین میر، ناصر عبداللہ، محمد اقبال وانی، بشیر احمد صالح، مفتی ندیم، بشیر احد صوفی،سرجان برکاتی، شکیل احمد ایتو اور دیگر نظر بندوں کے عزم و استقلال اور بلند حوصلگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ جس طرح مشکلات اور مصائب کا مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں اسکے ثمر سے وہ ہرگز محروم نہیں رہیں گے ۔

(جاری ہے)

سجاد ایوبی نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظر بندوں کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے انکی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :