بہادرکشمیریوں نے بھارتی فوج کے سامنے پاکستانی جھنڈے لہرا دیے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 3 اپریل 2018 18:31

سرینگر(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اپریل 2018ء) : مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پربھارتی فورسز کے مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے،بہادر کشمیریوں نے بھارتی فوج کے سامنے پاکستانی جھنڈے لہرا دیے، جبکہ بھارتی فوج نے آزادی کے حق میں احتجاج کرنے والے کشمیریوں پرفائرنگ اور شیلنگ کردی،جس کے نتیجہ میں 40 کشمیری زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام نے آزادی کے حق میں احتجاج کیا۔ اس دوران بہادرکشمیری جوانوں نے بھارتی فوج کے سامنے پاکستانی جھنڈے لہرا دیے۔ جس پربھارتی فورسز نے کشمیریوں پرفائرنگ اور شیلنگ کردی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 40 کشمیری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :