آسیہ اندرابی کی طرف سے جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کے پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم
ْکشمیری 70 برس سے بھارت کے جبری تسلط سے آزادی کیلئے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں کشمیر تحریک خواتین کی سربراہ زمردہ حبیب کی قیادت میںپریس کالونی سرینگرمیں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
بدھ 4 اپریل 2018 20:54
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک تسلیم شدہ مسئلہ ہے اور کشمیری 70 برس سے بھارت کے جبری تسلط سے آزادی کیلئے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھارت مکر و فریب کا سہارا لیکر عالمی برادری کو کشمیر اور کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کے بارے میں گمراہ کررہا ہے جس کی وجہ سے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بارے میں پاکستان کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو رہی ہیں۔
ادھر کشمیر تحریک خواتین کی سربراہ زمردہ حبیب کی قیادت میںپریس کالونی سرینگرمیں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں خواتین کارکنوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ’’ سرکاری دہشت گردی بند کرو، معصوموں کا قتل عام بند کرو‘ ‘جیسے نعرے بلند کئے ۔اس موقعہ پر زمردہ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید خودکار او رمہلک ہتھیاروں سے لیس بھارتی فوج مسلسل نہتے کشمیریوں کے قتل عام کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک دن اور ایک رات میں بھارتی فوج نے شوپیاں اور اسلام آباد کے اضلاع میں 18بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور 200سے زائد کو زخمی کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے خونین واقعات اقوام عالم کیلئے چشم کشاہ ہیں۔ انہوںنے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے تاکہ دنیا دیکھ سکے کہ نہتے کشمیری عوام کو بھارتی افواج کس طرح تہہ وتیغ کرر ہے ہیں۔زمردہ حبیب نے قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.