سعوی عرب میں سزائےموت کی بجائےعمرقید پرغورکیاجارہا ہے،شہزادہ محمد بن سلمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 اپریل 2018 17:14

سعوی عرب میں سزائےموت کی بجائےعمرقید پرغورکیاجارہا ہے،شہزادہ محمد ..
لاس اینجلس(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اپریل 2018ء) : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعوی عرب میں سزائےموت کی بجائےعمرقید کی سزا پرغورکیا جا رہا ہے،امریکہ سمیت متعدد ممالک میں آج بھی سزائے موت کا قانون نافذ ہے،لیکن سعودی عرب میں قانون میں کمی کی جائےگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی جریدے کو اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ سعودی عرب میں سزائےموت کا قانون منسوخ نہیں ہوسکتا۔ تاہم سعودی عرب میں سزائےموت کے قانون میں کمی کی جائےگی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ امریکہ سمیت متعدد ممالک میں آج بھی سزائے موت کا قانون نافذ ہے۔ لیکن سعوی عرب میں سزائے موت کے قانون کی بجائےعمرقید کی سزا پرغورکیا جا رہا ۔