لیاقت بلوچ کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں قومی اسمبلی کی متفقہ قرارداد کا خیر مقدم

بدھ 11 اپریل 2018 22:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2018ء) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت کیلئے جاری لازوال قربانیوں اور تحریک کے حق میں قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ صرف قرارداد نہیں قومی متفقہ کشمیر پالیسی بنائے، سفارتی محاذ پر مسئلہ کشمیر اجاگرکرنے کیلئے پارلیمنٹ حکومت کو روڈ میپ دے، پارلیمنٹ قندور افغانستان میں امریکی بمباری سے حفاظ کرام کی شہادتوں پر سخت احتجاج کرے ۔

پوری قوم افغان عوام کے غم میں شریک ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ چیف جسٹس امریکی اتاشی کی گاڑی سے بے گناہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیں۔تاکہ بزدل حکمران پھر ایک قاتل کو فرار نہ کردیں۔