عرب سربراہ کانفرنس نے یمن سے متعلق عرب اتحاد اقدام کی حمایت کردی، عادل الجبیر

پیر 16 اپریل 2018 11:00

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے کہا ہے کہ 29 ویں عرب سربراہ کانفرنس میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لئے عرب اتحاد کے اقدام کی قانونی حیثیت پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ سعودی اخبار کے مطابق ریاض میں عرب لیگ کے سیکریٹر ی جنرل ابو الغیث کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قطر کا مسئلہ عرب سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر جان بوجھ کر نہیں رکھا گیا۔

(جاری ہے)

الجبیر نے کہا کہ امن کا قیام عربوں کا اسٹراٹیجک فیصلہ ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ فرانسیسی صدر نے عرب سربراہ کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں عرب دنیا کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عرب قائدین نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تجویز پر مستقبل میں ثقافتی عرب سربراہ کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ 2019ء کے دوران عرب اقتصادی سربراہ کانفرنس کا میزبان لبنان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :