سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی کو قتل کر دیا ،

فائرنگ کی زد میں آکر ہمشیرہ اور والدہ شدید زخمی رئوف کی ہمشیرہ نے ایک ماہ قبل عادل سے پسند کی شادی کی تھی،واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا

پیر اپریل 14:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) نواں کوٹ کے علاقہ میں سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر اس کی ہمشیرہ اور والدہ شدید زخمی ہو گئیں، واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم رئوف کی ہمشیرہ نے ایک ماہ قبل عادل نامی شخص سے پسند کی شادی کر لی تھی جس کا اسے شدید رنج تھا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز رئوف نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے عادل موقع پرہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی ہمشیرہ اور والدہ شدید زخمی ہو گئیں ۔

واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا جبکہ جائے وقوعہ سے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو بھی مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور اسے جلد ہی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :