لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کی افسر شاہی کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں دوہزار پانچ سو سے تجاوز کر گئیں

پیر 16 اپریل 2018 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) پنجاب کی بیورو کریسی کی ہٹ دھرمی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پنجاب کی بیورو کریسی نے عدالتی احکامات کی حکم عدولی کو وطیرہ بنا لیا ہے جس کے نتیجے میں لاہور ہائیکورٹ میں مختلف سائلین کی جانب سے پنجاب کی افسر شاہی کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں دوہزار پانچ سو سے تجاوز کر گئیں ہیں۔