لاہور، انتخابات کی ووٹر لسٹوں میں غیر مسلموں کی لسٹ میںقادیانیوں کے اندراج کو یقینی بنایا جائے،صاحبزادہ خالد محمود قاسمی

ناموس رسالت ؐ کے قانون میں ترمیم یاتبدیلی قرآن وسنت اور آئین پاکستان سے بغاوت کے مترادف ہے، تحفظ ناموس رسالت ؐ اور عقیدہ ختم نبوت ؐ ہر مسلمان کے ایمان و عقیدے کا حصہ ہے، قادیانیت سے آگاہی کیلئے ضلعی سطح پر ’’ختم نبوت کورس ‘‘کروائے جائیں گے،سرپرست انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب

پیر 16 اپریل 2018 20:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) قادیانی پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانے کے درپے ہیں۔ناموس رسالت ؐ کے قانون میں ترمیم یاتبدیلی قرآن وسنت اور آئین پاکستان سے بغاوت کے مترادف ہے۔ تحفظ ناموس رسالت ؐ اور عقیدہ ختم نبوت ؐ ہر مسلمان کے ایمان و عقیدے کا حصہ ہے۔ اسلام اور پاکستان کی سا لمیت کیخلاف قادیانیوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

آئین پاکستان سے بغاوت کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔تحفظ ناموس رسالت ؐایکٹ کیخلاف مہم قادیانی ایجنڈہ ہے۔انتخابات کی ووٹر لسٹوں میں غیر مسلموں کی لسٹ میںقادیانیوں کے اندراج کو یقینی بنایا جائے ۔ 26اپریل کو انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے زیر اہتمام ’’اہمیت امتناع قادیانیت آرڈیننس کانفرنس ‘‘ کو ملتوی کردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

فتنہ قادیانیت سے آگاہی کیلئے ضلعی سطح پر ’’ختم نبوت کورس ‘‘کروائے جائیں گے۔ یہ بات انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں میں کہی گئی۔ اجلاس کی صدارت پنجاب کے سرپرست صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی نے کی جبکہ اجلاس میں صدر پنجاب قاری احمد علی ندیم،نائب صدر مولانا گلزار احمد آزاد ،مولانا سمیع اللہ حسینی،مفتی ضیاء الحق چنیوٹی،جنرل سیکرٹری پنجاب علامہ یونس حسن ،رابطہ سیکرٹری محمد اعجاز شاکری،سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد طیب قاسمی ، فنانس سیکرٹری محمد حنیف مغل بھی شریک تھے۔

اجلاس میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش ک اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ امتناع قادیانیت آرڈیننس پر مکمل عمل درآمد کویقینی بناتے ہوئے حکومت قادیانیوں کو آئین پاکستان کا پابند بنائے۔ ملک کے کلیدی عہدوں پر فائز قادیانیوں کو افسروں کو فوری برطرف کیا جائے۔ مسلمان آئین کی اسلامی شقوں کو غیر مؤثر بنانے اور قانون ناموس رسالتؐ میں ترمیم یاتبدیلی کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پاکستان کی نظریاتی اساس پر کسی کو حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انتخابی قوانین میںختم کئے گئے ختم نبوت حلف نامہ کو اصل صورت میں بحال کیا جائے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ انتخابات کی ووٹر لسٹوں میں غیر مسلموں کی لسٹ میںقادیانیوں کے اندراج کو یقینی بنایا جائے کیونکہ ووٹر لسٹوں میں قادیانی اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے اپنی اصل شناخت کوچھپارہے ہیں۔