آصف زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات

بلوچستان کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال

منگل 17 اپریل 2018 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے زرداری ہائو س اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان اور سابق صدر نے بلوچستان کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کچھ دنوں سے مسیحی برادری کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے بتایا کہ حکومت بلوچستان مسیحی برادری کے خلاف کارروائیاں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے اور اقلیتوں کی حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔ن