فیصل آباد میں سی سی آئی پاکستان کے نئے گرین فیلڈ باٹلنگ پلانٹ کا افتتاح

منگل 17 اپریل 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان میں کوکا۔کولا کے باٹلر سی سی آئی پاکستان (سی سی آئی پاکستان) کا فیصل آباد میں آج اسکے اپنے نئے گرین فیلڈ باٹلنگ پلانٹ کا افتتاح ہوگیا ہے۔ کوکا۔کولا آئیسیک (سی سی آئی) کا ہیڈکوارٹر ترکی میں ہے اور عالمی سطح پر کوکا۔کولا سسٹم میں یہ چھٹا بڑا باٹلر ہے اور سی سی آئی پاکستان اسکا ذیلی ادارہ ہے۔

یہ نیا باٹلنگ پلانٹ 45 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہوا ہے اور سی سی آئی پاکستان کا ملک میں یہ چھٹا پلانٹ ہے اور سی سی آئی کا اس خطے میں 26 واں پلانٹ ہے۔ فیصل آباد میں یہ نیا پلانٹ سی سی آئی کی پیٹ لائنز کی انتہائی تیزرفتار اور بہت زیادہ گنجائش پر مشتمل ہے اور اس سے کمپنی کے سالانہ حجم میں 450 ملین لیٹرز کا اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

سی سی آئی پاکستان میں 2008 سے اپنے کاروبار میں 500 ملین ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کرچکا ہے۔

سی سی آئی پاکستان کی مجموعی طور پر 25 پروڈکشن لائنز، 530 سے زائد ڈسٹری بیوٹرز اور 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد سیلز پوائنٹس ہیں جو ملک کی 20 کروڑ 80 لاکھ صارفین کی ضروریات پوری کررہا ہے۔ گزشتہ 10 سال میں سی سی آئی پاکستان کا مارکیٹ شیئر دو گنا ہوگیا ہے۔ اس موقع پر کوکا۔کولا آئیسیک اور چیئرمین انادولو گروپ تونکے ازیلہان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "مجھے آج یہاں سی سی آئی کے فیصل آباد گرین فیلڈ پلانٹ کے افتتاح پر انتہائی فخر ہے۔

سال 2006 میں جب ہم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا تو ہم اس قوم کے مستقبل سے متعلق انتہائی پراعتماد تھے۔ آج مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ ہماری مشترکہ کاوشیں پایہ تکمیل تک پہنچ گئی ہیں اور ان 12 سالوں میں ہم نے ایک طویل سفر طے کرلیا ہے۔ ہم پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری اور کاروبار میں وسعت لانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور آج کے پروجیکٹ کا افتتاح اس بات کا ثبوت ہے۔

پاکستان کے لوگ دوستانہ مزاج کے حامل اور محنتی ہیں اور میں پاکستان کی باصلاحیت افرادی قوت اور پرعزم نوجوانوں اور اس قوم کے انتہائی زرخیز اور متنوع کلچر سے متاثر ہونے کے ساتھ میں اس ملک کے مستقبل پر ایک بار پھر اپنے یقین کا اظہار کرتا ہوں۔" اس موقع پر سی سی آئی پاکستان کے جنرل منیجر جان ایم گلیون نے اظہار خیال کرتے ہوئے ہم نے بہترین انداز سے سال 2018 کا آغاز کیا ہے۔

فیصل آباد میں اس افتتاح کے ساتھ ہم نے رواں ماہ کے اوائل میں اپنا نیا واٹر برانڈ ڈاسانی (Dasani)متعارف کرایا ہے۔ ہم نے انرجی سیکٹر میں مانسٹر اور میوٹنٹ کے ساتھ اپنے پورٹ فولیو میں مزید اضافہ کیا ہے۔ اس موقع پر عزت مآب گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، ترک سفیر عزت مآب مصطفیٰ یورضاکل، عزت مآب وزیر پنجاب برائے فنانس عائشہ غوث پاشا، سی ای او کوکا۔

کولا آئیسیک براک بساریر، دی کوکا۔کولا کمپنی کے چیف گروتھ آفیسر اور سینئر وائس پریذیڈنٹ فرانکسکو کریسپو بینٹز، دی کوکا۔کولا کے یورپ، مڈل ایسٹ اور افریقہ گروپ کے پریذیڈنٹ برائن اسمتھ، دی کوکا۔کولا کمپنی کے مڈل ایسٹ اور شمالی افریقہ ریجن کے پریذیڈنٹ زوران وسینی، اور دی کوکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن پاکستان و افغانستان کے جی ایم رضوان اللہ خان موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :