آصف زرداری سے یوسف رضاگیلانی کی ملاقات ،

ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 17 اپریل 2018 19:33

آصف زرداری سے یوسف رضاگیلانی کی ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال خاص طور آئندہ انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے حوالے سے پارٹی کا موقف بالکل واضع ہے۔

جنوبی پنجاب کے عوام کا صوبہ ان کا حق ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام بیشمار مشکلات کے شکار ہیں۔ پیپلز پارٹی انتخابات جیت کر جنوبی پنجاب کو صوبہ کا درجہ دیکر وہاں کے عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کریگی۔

متعلقہ عنوان :