(ن) لیگ کا بیانہ ووٹ کا تحفظ نہیںا صل میں ’’ نوٹ‘‘کا بچائو ہے ،سینیٹر چوہدری محمدسرور

انکے تمام منصوبے اور ہتھکنڈے ناکام ہوں گے ‘نگران حکومت کے معاملے میں کسی بھی مک مکائو کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ‘مر کزسمیت تمام صوبوں میںغیر جانبدار حکومتیں ہی شفا ف انتخابات کی ضمن ہوں گی تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ ہر صورت کامیاب ہوگی ‘29اپر یل کو مینار پاکستان پر چیئر مین عمران خان اپنی100دنوں کا ایجنڈہ دیں گے، ورکرز کنونشن سے خطاب

منگل اپریل 20:56

(ن) لیگ کا بیانہ ووٹ کا تحفظ نہیںا صل میں ’’ نوٹ‘‘کا بچائو ہے ،سینیٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن و سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا بیانہ ووٹ کا تحفظ نہیںا صل میں ’’ نوٹ‘‘کا بچائو ہے مگر انکے تمام منصوبے اور ہتھکنڈے ناکام ہوں گے ‘نگران حکومت کے معاملے میں کسی بھی مک مکائو کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ‘مر کزسمیت تمام صوبوں میںغیر جانبدار حکومتیں ہی شفا ف انتخابات کی ضمن ہوں گی ‘سپر یم کورٹ پر حملے کرنیوالے ملک اورقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ‘تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ ہر صورت کامیاب ہوگی ‘29اپر یل کو مینار پاکستان پر چیئر مین عمران خان اپنی100دنوں کا ایجنڈہ دیں گے اور قوم کو بتائیں گے ہم اقتدارمیں آئے تومسائل کو کیسے حال کر نا ہے ۔

وہ منگل کے روز 29اپر یل کے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب ‘مر کزی سیکرٹری پبلسٹی وسیم چوہدری ‘رکن پنجاب اسمبلی شیخ خرم ‘مر کزی رکن عامر رحمن‘سابق رکن پنجاب اسد معظم ‘سید سجاد الحسن شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن و سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی جنگ لڑرہی ہے مگر اب انکے احتساب کا وقت آچکا ہے اور کوئی طاقت انکو احتساب سے نہیں بچاسکتی وہ اب جتنا مرضی شو ر مچائے کرپشن اور لوٹ مار کی دولت کو انکو واپس لانا ہی پڑیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اوراب کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ آنیوالی حکومت پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی اور کر پشن کر نیوالے اپنے انجام سے دوچار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عدلیہ اور نیب کو تنقید کا نشانہ بنانے کی عادت بنا لی مگراب انکو اپنی ایسی عادتیں ختم کر کے آئین وقانون کی حکمرانی کو تسلیم کر نا پڑ یگا ورنہ انکے کیلئے مزید مسائل پیدا ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات کیلئے ریموٹ کنٹرول نہیںآزاد اور خودمختار نگران حکومت ضروری ہے اور تحر یک انصاف کسی بھی صورت غیر جانبدار نگران حکومت کی راہ میں رکاوٹیں برداشت نہیں کر یں گی اور ملک میں ہر صورت غیر جانبدار نگران حکومت کا قیام ضروری ہے اسکے بغیر ملک میں شفاف انتخابات ممکن نہیں ہوسکتے ۔مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کی سیاست اپنی موت مر رہی ہے اور سیاسی جماعتوں سے لوگ تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے تحر یک انصاف میں شامل ہو رہے ۔ وسیم چوہدری اور شیخ خرم نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت میں اب جیل نظر آرہی ہے جسکی وجہ سے وہ قومی اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں مگر انکی دھمکیاں کسی کام نہیں آئیں گے