معرکہ حق ہماری قومی تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب ہے، جب قوم یکجا ہوجائے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی بنیادوں کو متزلزل نہیں کرسکتی، اسحق ڈار
جمعرات 7 مئی 2026 17:04
(جاری ہے)
سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ آج ہم معرکہ حق کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں جو ہماری قومی تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب ہے، یہ محض کیلنڈر کی ایک تاریخ نہیں بلکہ جرات ، اتحاداور غیر متزلزل عزم کی ایک پیاری داستان ہے جس پر ہر سپاہی ثابت قدم رہا اور پوری قوم اس کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔
نائب وزیراعظم نے اس موقع پر مسلح افواج کے بہادر افسران اور جوانوں ، قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کیا جنہوں نے نظم و ضبط، حوصلے اور عزم کے ساتھ وطن عزیز کا دفاع کیا۔ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جب قوم یکجا ہوجائے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی بنیادوں کو متزلزل نہیں کرسکتی۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال جب ہم پر جارحیت مسلط کی گئی تو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے تحمل، بصیرت اور اصولی موقف کے ساتھ ردعمل دیا۔ ہمارا جواب متوازن ، ذمہ دارانہ اور نہایت موثر تھا جو جذبات کے بجائے اصولوں اور قومی مفاد کی بنیاد پر استوار تھا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص محض ایک عسکری کامیابی نہیں تھا، اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق پاکستان نے اس وقت کے جنرل سید عاصم منیر اور جواب فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں کی قیادت میں اپنے فطری حق دفاع کا استعمال کرتے ہوئے ایک پرعزم، فیصلہ کن اور متناسب جواب دیا جو صرف بھارت کی عسکری اہداف تک محدود تھا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھوکی قیادت میں پاک فضائیہ نے نمایاں عملی کامیابیاں حاصل کیں جن میں متعدد بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا اور اہم عسکری اہداف کو موثر انداز میں نشانہ بنانا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقائق مکمل طور پر دستاویزی شکل میں موجود اور ناقابل تردید ہیں، اسی دوران ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاک بحریہ ہر قسم کی بحری جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار رہی، اپنے اس متوازن اور پر عزم ردعمل کے ذریعے پاکستان نے دنیا کو ایک واضح اور دوٹوک پیغام دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم وہ اپنی عزت، خودمختاری ، علاقائی سالمیت اور سیاسی آزادی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارنے کہا کہ اس نازک مرحلے کے دوران میں نے دفتر خارجہ میں اپنے رفقائے کار کے ہمراہ فعال سفارتی رابطہ کاری جاری رکھی اور دو طرفہ و عالمی سطح پر پاکستان کا موقف موثر انداز میں پیش کیا جس سے پاکستان کے قانونی، ذمہ دارانہ اور محتاط ردعمل کے حوالے سے عالمی سطح پر بہتر سمجھ بوجھ پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے واقعات اس حقیقت کی بھی یاددہانی کراتے ہیں کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اس وقت تک ممکن نہیں جب تک بنیادی تنازعات بالخصوص مسئلہ جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ طور پر حل نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے، ہم مکالمے اور سفارت کاری کے ساتھ ساتھ انصاف و باہمی احترام کی بنیاد پر تنازعات کے حل پر یقین رکھتے ہیں تاہم ہم اس عزم کا اعادہ بھی کرتے ہیں کہ وطن عزیز کے خلاف کسی بھی خطرے کا جواب قومی اتحاد، غیر متزلزل عزم اور ہردستیاب قوت کے ذریعے سے دیا جائے گا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ معرکہ حق کی یہ سالگرہ صرف ماضی کو یاد کرنے کا موقع نہیں بلکہ مستقبل کی سمت متعین کرنے کا بھی عہد ہے، ایک ایسا مستقبل جہاں پاکستان صرف دفاع میں ہی نہیں بلکہ معیشت ، تعلیم اور دیگر سماجی شعبوں میں بھی مضبوط ہو، ایک ایسا مستقبل جہاں ہماری نوجوان نسل اعتماد کے ساتھ قیادت کرے اور پاکستان عالمی برادری میں وقار کے ساتھ اپنا مقام مزید مستحکم کرے۔ انہوں نے کہا کہ آیئے آج کے دن ہم اپنے اجتماعی عہد کی تجدید کریں، متحد رہنے کا عہد ، تقسیم کو مسترد کرنے کا عہد اور ایک پرامن، خوشحال اور مضبوط پاکستان کیلئے مسلسل محنت کرنے کا عہد کیونکہ معرکہ حق کی روح صرف ہماری تاریخ میں رقم نہیں بلکہ ہم میں سے ہر فرد کے اندر زندہ ہے اور انشاء اللہ زندہ رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی رقم میں بہت بڑی کمی، قید کی سزائیں ختم
-
پاکستان میں سول اور ملٹری ہم آہنگی کے نتائج ہمارے سامنے ہیں، عون چودھری
-
9 مئی کے مقدمات میں اسد عمر، شیخ امتیاز سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع
-
ٰ شہید عبدالرزاق جھرنا کی قربانی آمریت کے خلاف جدوجہد کی تاریخ کا روشن باب ہے،بلاول بھٹوزرداری
-
اب صارفین کے ماہانہ بلوں پر واضح طور پر بتایا جائے گا کہ اُنہیں اس مہینے میں کتنی رقم کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے
-
ّسپریم کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت 12 مئی کو ہوگی
-
خاور مانیکا پر تشدد کیس‘ ملزم انصر کیانی کی عدم پیشی پر عدالت کا برہمی کا اظہار
-
پاکستان پیپلز پارٹی کا معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ سمیت مسلح افواج کے تمام شعبوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش
-
معرکہ حق کی کامیابیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی
-
معرکہ حق میں بھارت کے اہم اہداف ہمارے نشانے پر تھے، اگر جنگ بندی نہ ہوتی تو بھارت کا بہت زیادہ نقصان ہوتا، وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، ایس سی او چیئرمین شپ سنبھالنے کی تیاریوں کا جائزہ
-
بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے موثر موسمیاتی اقدامات ناگزیر ہیں، ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.