معرکہ حق کے دوران سول و عسکری تعاون اور بروقت معلومات نے پاکستان کو جعلی خبروں کا موثر مقابلہ کرنے میں مدد دی، وزیراطلاعات
جمعرات 7 مئی 2026 17:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صورتحال انتہائی تیزی سے بدل رہی تھی اور معلومات کا بہائو بھی بہت زیادہ تھا، اس لئے ہمیں نہ صرف معلومات کی تصدیق کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لانا پڑے بلکہ یہ بھی یقینی بنانا تھا کہ درست معلومات وقت پر درست حلقوں تک پہنچ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سرحدی کشیدگی کے دوران وزارت اطلاعات و نشریات کے تمام شعبوں اور محکموں کو موثر ردعمل اور مستند معلومات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے متحرک کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مس انفارمیشن اور فیک نیوز کے موثر مقابلے میں پاکستان کی کامیابی کی ایک اہم وجہ سول و عسکری قیادت کے درمیان مضبوط ہم آہنگی اور وزارت اطلاعات و نشریات اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے درمیان قریبی رابطہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس معلومات کا انتہائی موثر اور منظم نظام موجود تھا اور ہم درست معلومات بروقت میڈیا تک پہنچا رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کشیدگی کے دوران ذمہ داری اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان کے میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کو خراج تحسین پیش کیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقین بشمول عوام کے درمیان مکمل اتحاد موجود تھا اور پوری قوم مسلح افواج اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر مشترکہ ردعمل نے پاکستان کو ملکی اور عالمی سطح پر اپنا بیانیہ موثر انداز میں مضبوط بنانے میں مدد دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اتحاد و یکجہتی کی ایک عمدہ مثال موجود تھی جس کے باعث ہم مقامی اور عالمی سطح پر اپنے بیانیے کو موثر انداز میں پیش کرنے میں کامیاب رہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جو معلومات فراہم کی جا رہی تھیں وہ مصدقہ، درست اور حقائق پر مبنی تھیں، اسی وجہ سے پاکستان زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آیا جبکہ مخالف فریق موثر ترجمانوں اور بین الاقوامی میڈیا تک موثر رسائی سے محروم تھا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں کامیابی کا انحصار تمام متعلقہ فریقین کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور تعاون پر ہوتا ہے جبکہ درست معلومات کو مناسب پلیٹ فارمز کے ذریعے بروقت عام کرنا بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہم نے آدھے گھنٹے کے اندر اندر عالمی میڈیا پر اپنا موقف پیش کیا جبکہ مقامی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو براہ راست معلومات فراہم کیں۔ بروقت معلومات کی فراہمی موثر ادارہ جاتی تعاون اور آئی ایس پی آر کی معاونت سے ممکن ہوئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے فیکٹ چیکنگ فورمز اور تصدیقی نظام بھی قائم کئے جنہوں نے جعلی خبروں اور گمراہ کن معلومات کے تدارک میں اہم کردار ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے قیام نے ملک کی ڈس انفارمیشن کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مناسب وسائل اور نظام موجود تھے، جب ہم نے ان نظاموں کو استعمال کیا تو ہم بھرپور کامیابی کے ساتھ سرخرو ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی رقم میں بہت بڑی کمی، قید کی سزائیں ختم
-
پاکستان میں سول اور ملٹری ہم آہنگی کے نتائج ہمارے سامنے ہیں، عون چودھری
-
9 مئی کے مقدمات میں اسد عمر، شیخ امتیاز سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع
-
ٰ شہید عبدالرزاق جھرنا کی قربانی آمریت کے خلاف جدوجہد کی تاریخ کا روشن باب ہے،بلاول بھٹوزرداری
-
اب صارفین کے ماہانہ بلوں پر واضح طور پر بتایا جائے گا کہ اُنہیں اس مہینے میں کتنی رقم کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے
-
ّسپریم کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت 12 مئی کو ہوگی
-
خاور مانیکا پر تشدد کیس‘ ملزم انصر کیانی کی عدم پیشی پر عدالت کا برہمی کا اظہار
-
پاکستان پیپلز پارٹی کا معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ سمیت مسلح افواج کے تمام شعبوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش
-
معرکہ حق کی کامیابیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی
-
معرکہ حق میں بھارت کے اہم اہداف ہمارے نشانے پر تھے، اگر جنگ بندی نہ ہوتی تو بھارت کا بہت زیادہ نقصان ہوتا، وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، ایس سی او چیئرمین شپ سنبھالنے کی تیاریوں کا جائزہ
-
بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے موثر موسمیاتی اقدامات ناگزیر ہیں، ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.