18اپریل کو لندن پارلیمنٹ کے سامنے پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا،خورشید متیال، راجہ نصیر

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 18 اپریل 2018 14:36

18اپریل کو لندن پارلیمنٹ کے سامنے پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ تحریک ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء نمائندہ خصوصی، ایم خوشحال شریف، جدہ سعودیہ) کشمیر پی ٹی آئی گلف کے سنئیر نائب صدر چوہدری خورشید متیال ،صدر کشمیر پی ٹی آئی سعودی عرب راجہ نصیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں 18 اپریل کو لندن پارلیمنٹ کے سامنے مودی کے خلاف پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا احتجاجی مظاہرہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے عظیم سنگ میل ثابت ہوگا،اس دن برطانیہ میں مقیم کشمیر کمیونیٹی احتجاجی مظاہرہ میں بھر پور شرکت کریں اور بھارت کے گھناؤنے چہرے کو بے نقاب کریں، بھارت کشمیریوں کے جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر نوٹس لے کشمیریوں کو انکا حق دلائے، مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پر پاکستانی حکومت کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے معصوم کشمیریوں کا قتل عام انسانیت کی حدوں کو پار کرنے کے مترادف ہے اقوام عالم، اور نام نہاد جمہوریت کے علمبردار فوری مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کروائیں، کشمیر کی آزادی ہماری آنے والی نسلوں سے وابستہ ہے، کشمیر کے نوجوان سینے پر پاکستانی پرچم باندھ کر گولیاں کھا رہے ہیں اور اور تدفین پاکستانی پرچم میں کر رہے ہیں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت شہداء کے خون کو رائیگاں ہونے سے بچائے تحریک آزادی کشمیر پاکستان کے مستقبل اور استحکام کیلئے ایک جدوجہد مسلسل ہے تحریک آزادی کشمیر کو بھارت کھبی بھی اپنی بربریت اور طاقت سے دبا نہیں سکتا، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی عالمی دنیا میں تحریک آزادی کشمیر کیلئے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں جہنوں نے آر پار کے کشمیری بھائیوں کو ایک جسم کی مانند تحریک آزادی کشمیر کو تقویت دینے کے لیے عالمی محاز پر جدوجہد تاریخ اپنے اندر نقش کر رہی ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کشمیریوں کے مسلمہ اور حقیقی لیڈر ہیں‎