بھارت میں کرنسی کی قلت اے ٹی ایم مشینیں بند ہو گئیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 18 اپریل 2018 15:25

بھارت میں کرنسی کی قلت اے ٹی ایم مشینیں بند ہو گئیں
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل۔2018ء) بھارت میں مودی سرکار کی غیرمتوازن اقتصادی پالیسیوں کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑ رہاہے۔بدھ کو ملک کے طول عرض میں ہزاروں اے ٹی ایم نقد رقم کی قلت کے باعث بند ہو گئے جس کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔سب سے زیادہ مسئلہ کرناٹک، بہار، مہارشٹر، ا ندھرا پردیش، راجستھان، اتر پردیش مدھیہ پردیش اور تیلنگانہ میں سامنے آیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قلت عارضی ہے اور اس مسئلے کو جلدی ہی حل کر لیا جائے گا۔دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت میں عام لوگوں کے لیے ایک بار پھر ویسے ہی حالات پیدا کیے جارہے ہیں جیسے نومبر 2016 میں اچانک بڑے نوٹ بند کیے جانے کے بعد تھے۔

(جاری ہے)

مودی سرکار نے 2016 میں اچانک بڑے نوٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے کئی ماہ تک کرنسی کی فراہمی متاثر رہی تھی اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ بینک میں پیسہ ہونے کے باوجود وہ اسے نکال نہیں پا رہے تھے۔

بھارتی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کرنسی کی کوئی کمی نہیں ہے اور بعض علاقوں میں کرنسی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے نوٹوں کی چھپائی اور سپلائی تیز کر دی گئی ہے۔جبکہ بعض علاقوں میں کرنسی کی کمی کا تعلق سپلائی میں عدم توازن ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :