سعودی عرب کی شام میں فوج تعینات کرنے کی پیشکش

بدھ 18 اپریل 2018 15:50

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) سعودی عرب نے شام میں فوج تعینات کرنے کی پیشکش کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ریاض حکومت امریکی قیادت میں شام میں استحکام کے لیے اپنے فوجی بھیجنے پر آمادہ ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ اس موضوع پر شامی تنازعے کے آغاز سے ہی امریکا کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے۔ریاض میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں الجبیر کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اپنے فوجی شام میں تعینات کرتا ہے، تو سعودی عرب دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اپنی فوج کی تعیناتی کے لیے تیار ہو گا۔

متعلقہ عنوان :