ایسی کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوری ہلا سکے‘ چیئرمین نیب

جب ڈوری ہلی تو بیگ اٹھا کر گھر چلا جائوں گا‘ نواز شریف کو روکنا میرا کام نہیں ہے‘ شیشے کے گھر میں ہوں تو پھر پتھر تو آئیں گے‘ الیکشن ہونے یا نہ ہونے سے نیب کا کوئی تعلق نہیں‘ کچھ لوگوںکے خلاف انکوائری شروع ہوچکی مزید بھی ہوں گی‘ نیب کے تمام کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے‘جسٹس (ر) جاوید اقبال کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 اپریل 2018 18:28

ایسی کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوری ہلا سکے‘ چیئرمین نیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ایسی کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوری ہلا سکے‘ جب ڈوری ہلی تو بیگ اٹھا کر گھر چلا جائوں گا‘ نواز شریف کو روکنا میرا کام نہیں ہے‘ شیشے کے گھر میں ہوں تو پھر پتھر تو آئیں گے‘ الیکشن ہونے یا نہ ہونے سے نیب کا کوئی تعلق نہیں‘ کچھ لوگوںکے خلاف انکوائری شروع ہوچکی مزید بھی ہوں گی‘ نیب کے تمام کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

بدھ کو چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کررہا۔ الیکشن ہونے یا نہ ہونے سے نیب کا کوئی تعلق نہیں۔ کچھ لوگوںکے خلاف انکوائری شروع ہوچکی مزید بھی ہوں گی۔ جب شیشے کے گھر میں ہوں تو پھر پتھر تو آئیں گے۔

(جاری ہے)

پی اے سی نے نیب کے کام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوری ہلا سکے‘ جب ڈوری ہلی تو بیگ اٹھا کر گھر چلا جائوں گا۔

نواز شریف کو روکنا میرا کام نہیں ہے۔ اگر کسی نے کرپشن کیا ہے تو وہ الیکشن سے پہلے بھی اور بعد میں بھی جوابدہ ہے۔ اگر ثابت ہوجائے کہ نیب نے کسی کیس میں بھی انتقامی کارروائی کی ہے تو میں اس کا ذمہ دار ہوں گا نیب کے تمام کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔