میپکونے صارفین کی شکایت کے ازلے کیلئے شکایت سنٹرکارابطہ نمبر118متعارف کروادیا

بدھ 18 اپریل 2018 20:00

ملتان۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان الیکٹرک پاورکمپنی نے ملتان سمیت ملک بھر کے صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے شکایات سنٹر کا رابطہ نمبر 118متعارف کروادیاہے۔ صارفینِ بجلی اپنی شکایات کے اندراج اور فوری ازالے کے لئے 118پر رابطہ کرسکتے ہیں۔منیجنگ ڈائریکٹر پیپکو شکایات کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے کہا کہ پیپکوشکایت سنٹر کی جانب سے صارفین کی شکایات کے اندراج کے وقت صارف کو ٹکٹ نمبر جاری کیاجائیگا اس کے بعد ٹکٹ نمبر میپکو ریجن کے زیر انتظام متعلقہ سب ڈویڑن آفس کے رابطہ نمبر پر بھیجا جائیگا اور شکایات کے ازالے تک شکایت سنٹر سے ایکٹورہے گا۔

انہوں نے کہا کہ میپکو انتظامیہ نے ریجن بھر کے تمام شکایات کو فعال کیاہواہے۔ ہیڈ کوارٹر میں روزانہ کی بنیاد پر صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں اور رابطہ کرنے والے صارفین کی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیاجارہاہے۔ ریجنل کمپلینٹ سنٹر، سرکلوں، ڈویڑنل اور سب ڈویڑنل دفاتر کے شکایات سنٹرز میں تین شفٹوں میں عملہ 24گھنٹے خدمات سرانجام دے رہاہے۔

متعلقہ عنوان :