جماعت اسلامی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کا اجلاس

بدھ 18 اپریل 2018 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی انتخابی کمیٹی کا اجلاس صدر کمیٹی و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میا ں محمد اسلم سابق ممبر قومی اسمبلی کی زیر صدارت منصورہ میں ہوا جس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے خصوصی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کی تاریخ میں پہلی بار شعبہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیاسی و انتخابی شعبہ کی ذمہ داران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں ترجیحی حلقہ جات کا جائزہ لیا گیا اور الیکشن 2018 ء کے حوالے سے انتخابی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میںسیکرٹری شعبہ انتخابات یوسف حیدر بھی موجود تھے ۔