نوازشریف اور سردار یعقوب ناصر میں حالیہ سینیٹ انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا نہ کرنے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے

بدھ 18 اپریل 2018 20:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سردار یعقوب ناصر میں حالیہ سینیٹ انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا نہ کرنے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے انتہائی باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 مارچ2018 کو سینیٹ انتخابات میں سینیٹ چیئرمین کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے اپنا امیدوار کھڑ انہ کرنے کی وجہ سے سردار یعقوب ناصر اور میاں محمد نوازشریف کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مسلم لیگ(ن) سینیٹ چیئرمین کے لئے اپنا امیدوار لاتی اور جو لوگ مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھتے تھے اگر وہ انہیں ووٹ نہ دیتے تو ان کے خلاف الیکشن کمیشن کے پاس کیس دائر کر کے ان کی بنیادی رکنیت ختم کی جا سکتی تھی ایسا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مسلم لیگ(ن) کے دو سینئر رہنمائوں کے درمیان تعلقات شدت اختیار کر گئے یاد رہے کہ گزشتہ چند روز میں مسلم لیگ(ن) کا موجودہ صورتحال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں ملک بھر سے پارٹی کے سینئر رہنماء اس میں شرکت کرینگے۔