کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت پرپی ایس پی کا اظہار مذمت

بدھ 18 اپریل 2018 20:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاک سر زمین پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت پر سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کے بحران شہری حکومت اورکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی بدترین کارکردگی اور کھلے کرپشن کا نتیجہ ہے،انہوں نے کہاکہ ایک طرف کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی پہلے ہی اجیرن کردی اور اب پا نی کی عدم فراہمی کے باعث شہر کراچی کے عوام پانی کے حصول کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں لیکن حکومت سندھ اور متعلقہ ادارہ اس پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے اور شہریوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی کیلئے کوئی متبادل انتظام بھی نہیں کیاجارہا ہے جس پر شہریوں میں شدید غم وغصہ کی لہر پائی جاتی ہینانہوں نے کہا کہ موسم گرما میں شہریوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم کرنا سراسر ظلم ہے انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کی وجہ سے عوام مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

ٹینکر بھی واٹر بورڈ کے مقرر کردہ نرخ سے کئی گنا زیادہ میں مل رہے ہیں۔ ایک چھوٹا ٹینکر دو ہزار سے ڈھائی ہزار روپے کا مل رہا ہے۔ غریب عوام اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ پانی پر خرچ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور واٹر بورڈ اور سندھ حکومت عوام کو گرمیوں میں مفت یا کم نرخ پر ٹینکر فراہم کریں۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی قلت کا نوٹس لیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے مثبت اقدامات کیے جائیںن۔