بااثر قبضہ مافیہ کی جانب سے پھل کالونی میں واقع صحافی کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش،پولیس کا کارروائی سے انکار

بدھ 18 اپریل 2018 20:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) لاڑکانہ میں صحافیوں کے ساتھ ناجائزیوں کا سلسلہ رک نہ سکا، بااثر قبضہ مافیہ کی جانب سے پھل کالونی میں واقع صحافی کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم تھانہ دڑی کی پولیس قبضہ مافیہ کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ صحافی شاہ محمد جونیجو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پھل کالونی میں واقع پلاٹ کی مالکی کے مقدمہ کا فیصلہ 20 سالوں بعد میرے حق میں دیا گیا جبکہ متعلقہ افسران کی موجودگی میں مجھے پلاٹ الاٹ کیا گیا لیکن اب افسوس کی بات ہے کہ 6 ماہ گذرنے کے بعد قبضہ مافیہ نیند سے جاگ کر پلاٹ کی مالکی کے دعوے کر رہے ہیں جو کہ ناانصافی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پلاٹ میرا ہے جس کے اصل دستاویزات میرے پاس ہیں اگر قبضہ مافیہ اصل کاغذات سامنے لائیں تو میں پلاٹ کی مالکی سے دستبردار ہونے کو بھی تیار ہوں۔ انھوں نے اعلان کیا کہ معاملے کے متعلق تمام جلد سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ میں آئینی پٹیشن دائر کرکے ملوث قبضہ مافیا اور ان کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو تمام جلد بے نقاب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :