لاہور، ایم ایم اے نے الیکشن 2018ء کے سلسلے میں تیاریوں کا آغاز کر دیا ، انتخابی منشور کی تیاری

بدھ 18 اپریل 2018 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) ملک کی مختلف دینی جماعتوں کے اتحاد پر مشتمل متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے )نے الیکشن 2018ء کے سلسلے میں تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ایم ایم اے نے ملک بھر کے عوام کو اپنی طرف راغب کرنے کیلئے اور انتخابات میں حمایت حاصل کرنے کیلئے انتخابی منشور کی تیاریوں پر کام شروع کر دیا ہے جس کا مکمل ہوتے ہی اعلان ایم ایم اے کی مرکزی قیادت ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کریگی۔