کراچی، سٴْرجانی ٹاؤن سے 12 اور 13 سال کی 2 بچیاں لاپتہ

پولیس نے پڑوسن سونیا اور اس کے شوہر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا

بدھ 18 اپریل 2018 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) کراچی کے علاقے سٴْرجانی ٹاؤن سے 12 اور 13 سال کی 2 بچیاں لاپتہ ہوگئیں۔سرجانی ٹاؤن کے علاقے رمضان گوٹھ کی رہائشی رابعہ اور صائمہ 15 اپریل سے لاپتہ ہیں جبکہ ان دونوں بچیوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بچیاں گھروں سے پڑوسن کے گھر جانے کا کہہ کر نکلی تھیں۔پڑوسن سونیا نے پولیس کو بیان دیا کہ دونوں بچیاں اس کے گھر سے کچھ دیر بعد واپس چلی گئی تھیں۔

واقعے کا مقدمہ سرجانی ٹاؤن تھانے میں بچیوں کے والدین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے پڑوسن سونیا اور اس کے شوہر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔خیال رہے کہ 16 اپریل کو کراچی کے علاقے منگھوپیر میں بھی کچرا کنڈی سے ایک 7 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کی شناخت رابعہ کے نام سے ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی، جسے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ بچی اورنگی ٹاؤن بلوچ پاڑہ کی رہائشی تھی، جو اتوار (15 اپریل) کو گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی تھی اور اس کے بعد لاپتہ ہوگئی تھی۔بچی کے دادا نے تھانہ اورنگی ٹاؤن میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، جن میں سے 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :