پیپلزپارٹی کاصوبہ بھر میں رکنیت سازی مہم سائنٹیفک بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کا فیصلہ

بدھ 18 اپریل 2018 22:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر محمد ہمایون خان کے زیر صدارت صوبائی کوارڈنیشن سیکرٹری سرتاج خان کے رہائش گاہ میں رکنیت سازی مہم کے حوالے سے صوبے کے تمام ضلعی صدور کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق صوبائی صدر ممبر سی ای سی رحیم داد خان نے خصوصی شرکت کی ،اجلاس میں صوبہ بھر میں رکنیت سازی مہم سائنٹیفک بنیادوں پر منظم انداز میںپایاتکمیل تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیاضلعی صدور کو رکنیت سازی مہم تحصیل وارڈ یونین کونسل سطح پر مکمل کی ہدیات کی گئی عہدیدار ممبر شپ کی تفصیلات سے روزانہ کی بنیاد پر کو اگاہ کیا جائیگا ،اجلاس میں رکنیت سازی مہم کے حوالے سے برفینگ دی گئی اور ضلعی صدور سے تجاوئز لی گئی اور عہدیداروں نے صوبائی صدر کو رکنیت سازی مہم پر اپنی کارکردگی سے اگاہ کیا درپیش مشکلات پر تفصیلی غور خوص کیا گیا ،ممبر شپ کامیاب بنانے کے لئے ضلع میں تحصیل وارڈ یونین کونسل کی سطح پر کیمپ لگانے کا بھی فیصلہ ہوا ممبر شپ حاصل کرنے کے لئے کوئی فیس نہیں رکھی جائیگی رکنیت سازی کے لئے کمپوٹرائز فارم پر کئے جائینگے جس میں کسی قسم کی کوتاہی دھوکہ دہی کی گنجائش نہیں ہوگی ،صوبائی صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہصوبے کے تمام اضلاع میں ڈیٹا کوارٹینٹرز تائنات کئے جائے ممبر شپ کے لئے جدید طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے عہدیدار رکنیت سازی مہم مکمل کرائیں پارٹی کارکنان عہدیدار ہمدرد ووٹرز سپوٹرز کسان مزورد اقلیتی برادری ممبر شپ فارم بھر کر پارٹی کے فیملی ممبر بن سکتے ہیں بلاول بھٹو زاردی نے قیادت سنمبھالنے کے بعد پارٹی کو نئی جہت دی ہے صوبے میں ریکارڈ ممبر شپ آئندہ الیکشن میں اہم فیصلہ کرئیگی ،انہوں نے کہا تمام اضلاع میں جیالے بلخوص خواتین غریب عوام بڑ چڑ ھ کر حصہ لیں سینیٹ الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی پی آئی ملازمین کو اپنے حقوق کو حاصل کرنے کئے پیپلز یونٹی کو ووٹ دے کر کامیاب بنائے آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرئیگی