مرزا اشتیاق بیگ بزنس فورم پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر مقرر

بدھ 18 اپریل 2018 22:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مرزا اشتیاق بیگ کو بزنس فورم پاکستان مسلم لیگ (ن)کا صدر مقرر کردیا ہی- پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر نے ایک تقریب میں مرزا اشتیاق بیگ کو ا ن کی تقرری کا لیٹر دیا -اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے عہدیدار ، سینیٹر راحیلہ مگسی ، سینیٹر سید آصف سعید کرمانی ، سینیٹر سلیم ضیا، رکن قومی اسمبلی و وزیر مملکت سید ایاز علی شاہ شیرازی ، سیداعجاز علی شاہ شیرازی اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے -مرزا اشتیاق بیگ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ہیں-