ورکروں کی قدر کرتے ہیں وہ ورکر ہی ہوتے ہیں جن کی کوششوں اور محنت سے ہی پارٹیاں فعال اور منظم ہوتی ہیں،عبدالقادر بلوچ

مسلم لیگ آج اگر منظم ہے وہ کارکنوں کی محنت کی بدولت ہے ،2013 کے الیکشن میں جو وعدے عوام سے کیئے وہ آج پورے کردیئے ہیں ،وفاقی وزیر سیفران

بدھ 18 اپریل 2018 22:35

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) مسلم پنجگور کا ضلعی کنونشن زیر صدارت ضلعی صدر آغا شاہ حسین منعقد ہوا جس کے مہمان خاص وفاقی وزیر سیفران جنرل ر عبدالقادر تھے مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سکریٹری اشرف ساگر نے پارٹی کارکردگی کا جائزہ رپورٹ پیش کیا، ورکر کنوشن سے وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکروں کی قدر کرتے ہیں وہ ورکر ہی ہوتے ہیں جن کی کوششوں اور محنت سے ہی پارٹیاں فعال اور منعظم ہوتی ہیں مسلم لیگ آج اگر منعظم ہے وہ کارکنوں کی محنت کی بدولت ہے ،انہوں کہا کہ جب میں کورکمانڈر تھا تو اس وقت پنجگور کے لوگوں کے اجتماعی مسائل پر بات کی اور اب سیاسی حکومت کا حصہ ہوں تو بھی اسی ہال میں عوام سے مخاطب ہوں انہوں نے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں کامیابی کے بعد جو وعدہ عوام سے کیئے وہ آج پورا کردیئے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور سوراب تا گوادر روڈ کی تعمیر ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے حلقہ میں گھر گھر صاف پانی فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ بے روزگاری ایک سنگین مسلہ ہے میرٹ پر بھرتیاں لازمی ہے تاکہ حقدار کی حق تلفی نہ ہوں انہوں نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ کے لیے چیدگی بارڈر کو مذید فعال بنانے کے لیے ایران سے بات کریں گے انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان فوج اور ایف سی میں بھرتی ہونا چاہتے ہیں تو آرمی چیف سے بات کرکے ان کا یہ مسلہ حل کرائیں گے انہوں نے کہا کہ تمام فنڈز صوبائی حکومت کے زیر تصرف ہیں صوبائی حکومت اگر چائے تو بہت سارے ترقیاتی کام کرواسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ صوبہ بھر میں اپنا امیدوار کھڑا کرے گی انہوں نے کہا کہ پیسہ میرے لیے کوئی اہمیت نہیں نہیں رکھتا ہے مجھ پر ایک روپے کا کرپشن کوئی ثابت نہیں کرسکتا ہے الیکشن عوام کے ووٹ سے لڑیً گے نوٹ کی سیاست ہمارا شیواہ نہیً ہے ورکروں کے محبت اور خلوص کی قدر کرتے ہیں عوام ایسے نمائندوں کو ووٹ دیں جو جیب بھرنے کی بجائے ان کے مسائل حل کریں ترقی مخالفوں کی مخالفت کرتے ہیں پہاڑوں پر جانے والے نوجوان ہھتیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان وسائل سے مالا مال ہے سی پیک سیندک اور ریکوڈک کا فائدہ اٹھائیں مسلم لیگ کے ضلعی صدر آغا شاہ حسین نے کہا کہ مسلم لیگ صوبے کی پسماندگی کے حوالے سے عملی کام کیا ہے بجلی کا مسلہ ہو یا فراہمی آب کے منصوبے ہوں مسلم لیگ ن نے حل کرائے انہوں نے کہا کہ مسلم کا سوچ مثبت ہے ورکروں کو پارٹی میں اہم مقام حاصل ہے انہوں نے کہا کہ ہم ورکروں کو ساتھ لیکر چلیں گے انہوں نے کہا کہ پنجگور ائیرپورٹ کے متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں مسلم لیگ ان کا ساتھ ہے ائیرپورٹ کے متاثریں کو متبادل زمین یا معاوضہ فراہم کیا جائے مسلم لیگ واشک کے رہنما محمد اعظم ریکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل عبدالقادر بلوچ کی کوششوں سے واشک پنجگور خاران کے عوام کو ریلیف ملا ہے پنجگور اور ہمسایہ علاقوں میں روزگار کا واحد زریعہ ایران بارڈر ہے نوجوانوں کے روزگار کے متبادل زرائع پیدا کیئے جائیں یا بارڈر پر انھیں کاروبار کے لیے رعایت دی جائے تاکہ وہ اپنی گزربسر کے اوقات پورا کرسکیں مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سکریٹری اشرف ساگر نے کہا کہ پارٹی ورکر ہمارے قیمتی اثاثہ ہیں ان کی محنت اور قربانیوں کی بدولت آج مسلم لیگ پنجگور میں فعال اور نا قابل شکست ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں مسلم لیگ کو مثالی پارٹی بنا کر دکھادیں گے پروم میں بجلی کا مسلہ اور پاسپورٹ کا قیام جنرل قادر بلوچ کی کوششوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں پانی کا مسلہ سنگین ہے امید ہے وفاقی وزیر اس مسلے کو اہمیت دے کر ایک واٹر بور دیں گے ۔