کراچی میں منعقدہ سترہویں سندھ گیم میں سکھر ڈسٹرکٹ جوڈو کے کھلاڑی انشاء اللہ ضرور پوزیشن لے کر آئیں گے، صدر ڈسٹرکٹ جوڈو کراٹے

جمعرات 19 اپریل 2018 00:40

سکھر۔18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) سکھر ڈسٹرکٹ جوڈو کراٹے کے صدر محمد رضوان قادری میمن نے سندھ گیم کراچی میں ہونے والی روانگی پر کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس گیم چاہے کسی بھی شعبے سے ہو وہ نوجوانوں کو تندرست صحت مند رکھتا اور بری چیزوں سے روکتا ہے، جوڈو وہ گیم ہے جس سے کھلاڑی میں پھرتی اور فائٹ کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، جو دشمن کو منہ توڑ جواب دینے میں کام آتی ہے، جوڈو حکومتی سطح پر کالجوں اور سکولوں میں اس کی ٹریننگ دی جائے تاکہ برے وقت میں دشمن پاکستان سے مقابلہ کرنے کی ہمت کر سکیں اور انہوں نے کہا کہ ہمارے سکھر میں کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں ہے ، وہ سندھ گیم میں کھیلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور سکھر کا نام روشن کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع کی روانگی پر سکھر ڈسٹرکٹ جوڈو کے جنرل سیکرٹری محمد شاہد علی انصاری، سید محمد جنید شاہ ، میر صغیر بلوچ ، راشد شیخ، محمد اشرف و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :