
ْطلبہ و طالبات پر بھارتی فورسز کی یلغار اور پکڑ دھکڑ ظلم و بربریت کی انتہاہے ‘اشرف صحرائی
اشرف صحرائی کی طرف سے نہتے کشمیریوںپر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت
جمعرات 19 اپریل 2018 12:18
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ پولیس نے جھوٹے الزامات کے تحت نوجوانوں کی گرفتاری کے دوران بھائی کے بدلے بھائی اور باپ کے بدلے بیٹے کو گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ان کی رہائی کے عوض بھاری تاوان طلب کیاجاتا ہے ۔
اشرف صحرائی نے اسلام آباد میں کالج کے طلباء اور طالبات پر قابض فورسز کی یلغار، ظلم و تشدداور اندھا دھند گرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے ظلم وبربریت کی انتہا قرار دیا۔ انہوںنے مختلف تھانوں اور جیلوںمیں نظربند حریت پسند کارکنوں اور نواجوانوں کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ اقوامِ عالم کا یہ دستور ہے کہ جس نیک مقصد اور مقدس تحریک کے لیے کسی قوم کی نوجوان نسل اٹھ کھڑی ہو وہ ضرور اپنے مقصد کے حصول میں کامیاب ہوتی ہے۔انہوں نے بھارتی ظلم واستبداد کی جملہ انسانیت سوز کارروائیاں روز بے نقاب ہورہی ہیں جو کہ ہماری حق پر مبنی تحریک آزادی کے لیے ایک نیک شگون ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہر ظلمت شب کے بعد ایک روشن صبح کا آنا قانون فطرت ہے، لیکن اس کے لیے صبرواستقامت اور اپنے مقدس مشن کے ساتھ یقین کی پختگی شرط ِ اول ہے۔ اشرف صحرائی نے اقوامِ متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق کے ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ جموںو کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کاسخت نوٹس لیں اور انہیں بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنی کوششوں میں سرعت لائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.