تحریک آزادی کے راستے میں ہرقربانی دینے کے لیے تیار ہوں‘مسرت عالم
کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی‘انسانی حقوق کے ادارے مسرت عالم اور دیگر نظر بندوں کی رہائی کیلئے بھارت پردبائو ڈالیں، شبیر ڈار
جمعرات 19 اپریل 2018 12:18
(جاری ہے)
شبیر احمد ڈار مسرت عالم بٹ کے ساتھ ملاقات کے لیے کوٹھی باغ تھانے گئے تھے۔
مسرت عالم بٹ نے مزید کہا کہ قابض انتظامیہ انہیں جھوٹے مقدمات میں مسلسل نظر بندرکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ متواتر نظر بندی کے باوجود ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ تحریک آزادی کے راستے میں ہرقربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوںنے اتحاد و یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی اور وہ بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے۔ شبیر احمد ڈار نے اس موقع پر مسرت عالم بٹ کے عزم وہمت کو سراہتے ہوئے انکی مسلسل نظر بندی کو محض ایک انتقامی کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے آزادی پسند رہنمائوں کی آواز کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔ شبیر احمد ڈار نے اقوام متحدہ ، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ہیومن رائٹس واز اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مسرت عالم بٹ اور غیر قانونی طور پر نظر بند دیگر کشمیریوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔انہوںنے کہا کہ جموںوکشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خودارادیت دیتے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.