کراچی سمیت سندھ بھرمیں پلنتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر بنی بلندعمارتیں سیل کرنے کا حکم

جمعرات 19 اپریل 2018 14:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی سمیت صوبے بھر میں پلنتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر بننے والی بلند عمارتیں سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

یہ حکم نامہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی ای) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آغا مقصود عباس کی جانب سے جاری کیا گیا۔حکم نامے کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں بغیر پلنتھ سرٹیفکیٹ کے بے تحاشا عمارتیں موجود ہیں، جن کا معائنہ کیا جائے گا۔حکم نامے کے مطابق کمرشل، رہائشی عمارتوں، مکانوں اور شاپنگ مالز کے پلنتھ سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے۔کہا گیا کہ غفلت کی ذمہ داری فیلڈ آفیسر پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :