محکمہ خوراک کے گندم کے خریداری مراکز پر لگائی گئی ڈیوٹیوں میں کوتاہی برتنے پر ہائی سکول کا ہیڈ ماسٹر عہدہ سے فارغ ،کئی سکول ہیڈ ماسٹرز ، ایس ایس ٹی ٹیچرز،آئی ٹی ٹیچرز اور کلرکس کو نوٹس اظہار وجوہ جاری کر دیئے گئے ، پنجاب ٹیچرز یونین ،آل ٹیچرز الائنس اور دیگر اساتذہ تنظیموں کا شدید احتجاج

جمعرات 19 اپریل 2018 16:04

جھنگ۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) محکمہ خوراک کے گندم کے خریداری مراکز پر لگائی گئی ڈیوٹیوں میں کوتاہی برتنے پر ہائی سکول کا ہیڈ ماسٹر عہدہ سے فارغ جبکہ کئی سکول ہیڈ ماسٹرز ، ایس ایس ٹی ٹیچرز،آئی ٹی ٹیچرز اور کلرکس کو نوٹس اظہار وجوہ جاری کر دیئے گئے ہیں جس پر پنجاب ٹیچرز یونین ،آل ٹیچرز الائنس اور دیگر اساتذہ تنظیموں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن جھنگ کی جانب سے جاری کئے گئے لیٹر نمبر 3176کے تحت اپنے عہدہ سے فارغ کئے جانے والے گورنمنٹ بوائز ہائی سکو ل چک نمبر 216ج ب جھنگ کے ہیڈ ماسٹر صدیق عتیق سے کہا گیا ہے کہ ان کے سکول کے ایس ایس ٹی کمپیوٹر سائنس اختر حسین کی ڈیوٹی محکمہ خوراک جھنگ کے گندم خریداری مرکز موچی والا میں لگائی گئی تھی اور انہیں تحریری احکامات سمیت بذریعہ ٹیلی فون حکم دیا گیا تھا کہ مذکورہ ٹیچر کو فوری طور پر ریلیو کر کے محکمہ خوراک کے گندم خرید اری مرکز پر بھجوایا جائے لیکن آپ نے اس حکم کو سنجیدہ لیا اور نہ ہی ٹیچر کو خریداری مرکز پر بھجوایا اس طرح آپ نے عدم تعاون ، حکم عدولی ، لاپرواہی اور سرکاری احکامات کی تعمیل میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا لہٰذاآپ کو فوری طور پر ہیڈ ماسٹر کے عہدہ سے فارغ کر کے ڈی ای او سیکنڈر ی آ فس رپور ٹ کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ مراسلہ کے تحت سکول کے سینئر ٹیچر منظور حسین ایس ایس ٹی کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر 216ج ب جھنگ کا انچارج ہیڈ ماسٹر تعینات کرنے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ۔اسی طرح لیٹر نمبر 3226کے تحت ہارون الرشید سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول موندا ، عامر انور آئی ٹی ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول چھتہ ، تصور حسین آئی ٹی ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول لئو ، مبشر سعید جونیئر کلرک گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھون کو جاری کئے گئے نوٹس اظہار وجوہ میں کہا گیا ہے کہ ان کی ڈیوٹی محکمہ خوراک کے ویٹ پروکیورمنٹ سنٹر بھون جھنگ پر لگائی گئی تھی تاکہ وہ گندم کی خریداری کے عمل کی مانیٹرنگ سمیت تمام ڈیٹا کمپوٹرائزڈ کر سکیں لیکن انہوںنے اس حکم کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور خریداری مرکز بھون پر کمپیوٹر ڈیٹا فیڈ کرنے میں سستی و کوتاہی برتی جو ان اہلکاروں کی غفلت ، ڈیوٹی میں عدم دلچسپی اور دفتری احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

حکم میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر تحریری وضاحت پیش کی جائے ورنہ ان کے خلاف سخت ترین محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور بعد ازاں کو ئی عذر قابل قبول نہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :