قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات ،

نگران وزیراعظم کے نام سے متعلق تبادلہ خیال

جمعرات 19 اپریل 2018 16:07

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے چوہدری پرویز الٰہی کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سے مسلم لیگ (ق) کے پارلیمانی لیڈر چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی موجودہ صورتحال بالخصوص نگران وزیراعظم کے نام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپوزیشن چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ بھی پرویز الٰہی کے ہمراہ تھے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نگران وزیراعظم موزوں اور بہتر شخصیت ہونی چاہیے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ کوشش ہے کہ 15 مئی تک نگران وزیراعظم کا نام فائنل کر لیا جائے۔