نواز شریف کے ساتھ دشمنی میں کچھ لوگ پاکستان کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں،علی اکبر گجر

ووٹ کا تقدس بحال کروائیں گے اور ووٹ دینے والوں کی حکمرانی کا دور واپس لائیں گے،صوبائی نائب صدر مسلم لیگ (ن)

جمعرات 19 اپریل 2018 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ ریاست اور ریاست کے مفادات کا تحفظ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست کی اساس ہی․ ہمارے سامنے بائیس کروڑ پاکستانیوں کی آزاد ریاست کی بقا سلامتی اور معاشی استحکام ہے اقتدار کی جنگ میں شریک قوتیں ذاتی اور گروہی مفادات کی جنگ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی وطن سے محبت اور عوام کے ساتھ رشتے کو مشکوک بنانے کی بھونڈی کوششیں کر رہی ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت سے خوفزدہ قوتیں اقتدار تک رسائی کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار بیٹھی ہیں ․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ دشمنی میں کچھ لوگ پاکستان کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں․پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کو مایوس نہیں ہونے گی․ ووٹ کا تقدس بحال کروائیں گے اور ووٹ دینے والوں کی حکمرانی کا دور واپس لائیں گی․ اقتدار کے کھیل تماشے میں کچھ جماعتیں ریاست کے مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہیں․ پاکستان کو موجودہ علاقائی اور عالمی حالات میں میاں محمد نواز شریف جیسے مدبر اور تجربہ کار رہنما کی ضرورت ہے جو دنیا کی واحد مسلم ایٹمی قوت کو ملک دشمن قوتوں اور عالمی استعماروں کی بد نظری سے بچا سکی․ گذشتہ ایک سال سے پاکستان میں رونما ہونے والے حالات سے قوم میں تشویش پیدا ہوئی جو دن بدن بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

عام شہری سے ملک کی اشرافیہ تک سب پاکستان کے مستقبل کے بارے وسوسوں میں مبتلا ہیں جس کا ادراک قائد میاں محمد نواز شریف سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو بخوبی ہے لیکن انجانے ہاتھ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حب الوطنی کو مشکوک بنانے پر تلے ہوئے ہیں․ علی اکبر گجر نے کہا کہ ریاست کے مفادات کے ساتھ کھلواڑ کرنے والی سیاسی جماعتوں کی تمام تر منفی سیاست کے باوجود پاکستان مسلم لیگ(ن) ریاست اور عوام کے مفادات کے تحفظ کی جنگ جاری رکھے گی اور عوام کے تعاون سے ہم ملک کو ابن الوقت سیاست دانوں سے محفوظ رکھنے میں کامیاب ہونگی․