بلدیہ کورنگی بنیادی بلدیاتی مسائل کے حل کے ساتھ پانی اور سیوریج کے مسائل سے عوام کو نجات دلا نے کے لئے کوشاں ہے۔سید نیئر رضا

جمعرات اپریل 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہا کہ بجلی ،،پانی اور سیوریج کے بڑھتے مسائل نے عوامی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے شہریوں کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے تمام اداروں کو متحرک ہونا پڑے گا بلدیہ کورنگی اپنی عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلعی حدود میں پینے کے پانی کی باآسانی حصول اور سیوریج کے مثالی نظام کی فراہمی کے لئے فراہمی و نکاسی آب کا محکمہ زیر انتظام نہ ہونے کے باوجود عوام کو پانی اور سیوریج مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے ناکارہ وبوسیدہ لائنوں کو تبدیل کرکے نئی لائنوں کی تنصیب کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنا رہے ہیں ،باغ کورنگی سیکٹر 10کی وسیع آبادی کے مکینوں کو سیوریج مسائل سے نجات دلا نے کے لئے سیوریج سسٹم کی بہتری کے لئے نئی لائنوں کی تنصیب کا آغاز کردیا گیا لائنوں کی تنصیب کے بعد عوام سیوریج مسائل سے نجات پاسکیں گے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین سعد بن جیلان اور محمد فاروق کے ہمراہ سیکٹر 10باغ کورنگی میں سیوریج لائنوں کی تنصیبی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران بھی موجود ہیں چیئر مین سیدنیئر رضا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج لائنوں کی تنصیبی کاموں کو جلد ازجلد مکمل کرکے عوام کو بروقت سہولت پہنچائی جائے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے سیوریج سسٹم کے حوالے سے عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا سے اظہار تشکر کیا اس موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنی عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے ہر سطح پر اقدامات کررہے ہیں انشا اللہ ہم اپنے محدود وسائل کو استعمال میں لاکر عوامی تعاون کے ذریعے لاتعداد مسائل کو حل کرنے میں مصروف ہیں فراہمی و نکاسی آب جو کہ بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام نہ ہونے کے باوجود صرف اپنی عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے فراہمی و سیوریج کے مسائل سے نجات دلا رہے ہیں چیئر مین سید نیئر رضا نے عوام کو یقین دلایا کہ بلدیہ کورنگی بتدریج اپنی ترجیحات پر عمل کررتے ہوئے یونین کمیٹیز میں ترقی کا جال بچھا چکی ہے انشا اللہ بہت جلد عوام اپنے مسائل حل اور ترقی کے حوالے سے تبدیلی محسوس کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :