اوپن یونیورسٹی کے سپورٹس گالا 2018ء میں فٹ بال لیگ کا انعقاد

تمام میچزشام 7بجے تا 9بجے فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے

جمعرات اپریل 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سپورٹس گالا 2018ء کے تحت رہائشی کالونی کے گرائونڈ میںپہلی دفعہ فٹ بال لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اِن میچز میں یونیورسٹی کے ملازمین ،ْ اُن کے بچے اور طلبہ حصہ لے سکیں گے۔یونیورسٹی کالونی میں رہائش پذیر یونیورسٹی ملازمین کے بچوں کی کثیر تعداد نے سپورٹس کمیٹی کی وساطت سے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی سے فٹ بال لیگ کے قیام اور شام کے اوقات میں میچز کھیلنے کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے لیگ کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو گرائونڈ میں فلڈ لائٹس لگانے اور میچز شروع ہونے سے قبل دیگر ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔وائس چانسلر کی منظوری کے بعد لیگ کے لئے ٹیموں کی تشکیل کا عمل شروع ہوچکا ہے ،ْ سپورٹس کمیٹی کے مطابق خواہشمند افراد سے 25۔اپریل تک ٹیموں کو رجسٹرڈ کروانے کی گزارش کی گئی ہے ،ْ اب تک چار ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں۔سیکریٹر ی سپورٹس کمیٹی ،ْ سجاد احمد کے مطابق سپورٹس گالا کے تحت کالونی گرائونڈ میں کرکٹ میچز پہلے ہی شروع ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گالا میں والی بال اور ٹیبل ٹینس کے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔