
پاک بھارت کشیدگی تیسری عالمگیر جنگ کا باعث بن سکتی ہے‘علی گیلانی
تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میںامن کا خواب ممکن نہیں، بھارت کشمیری خواتین کی آبرو ریزی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے اگر بھارت زمینی حقائق تسلیم کرلے تو تنازعہ کشمیر کے حل کی حل کی راہ نکل سکتی ہے اوربے گناہ انسانوں کے خون کا سلسلہ رک سکتا ہے
جمعرات 19 اپریل 2018 17:56

(جاری ہے)
سید علی گیلانی نے کہاکہ کشمیری ایک امن پسند قوم ہے لیکن بھارت کی وعدہ خلافیوں کے سبب وہ اسکے خلاف تحریک چلانے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے تقسیم ہند کے م فارمولے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جموں کشمیر پر اپنی فوجیں اٴْتاریں اور گزشتہ ستر برس سے اس نے علاقے میں قتل وغارت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت کشمیری خواتین کی آبرو ریزی کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیری بھارت سے اسکا کوئی حصہ چھیننا نہیں چاہے بلکہ پنی سرزمین پر اسکے غیر قانونی قبضے کو ختم کرانے کیے لیے ایک پر امن تحریک چلا رہے ہیں جسے طاقت کے بل پر دبانے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے۔ حریت چیئرمین نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز کے انسانیت سوز مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداء کے مقدس مشن کی تکمیل تک اپنی جد وجہد جاری رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری حاجی غلام نبی سمجھی نے اسلام آباد قصبے میں طلبہ پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٴْرامن احتجاجی مطاہروں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال بھارتی فورسز کا معمول بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے اور مقبوضہ وادی میں اس وقت انسانی حقوق کی پاسداری کا کوئی نام و نشان باقی نہیں۔ غلام نبی سمجھی نے کہا کہ بھارت کی یہ غلط فہمی ہے کہ وہ فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں کامیاب ہو گا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.