کراچی کا ضلع وسطی محکمہ صحت کی انتظامی غفلت کا منہ بولتا ثبوت بن گیا

صحت کے افسر کی اسامی ڈیڑھ ماہ سے خالی،انتظامی معاملات درہم برہم ہوکر رہ گئے

جمعرات 19 اپریل 2018 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) صوبہ سندھ کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا کراچی کا ضلع وسطی محکمہ صحت کی انتظامی غفلت کا منہ بولتا ثبوت بن گیا، جہاں محکمہ صحت کے افسر کی اسامی ڈیڑھ ماہ سے خالی ہے۔ڈاکٹر ارشاد شیخ کی ریٹائرمنٹ کے بعد تاحال کسی افسر کی تقرری نہ ہونے سے انتظامی معاملات تلپٹ ہوکر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مالی اختیارات ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز نے سنبھال رکھے ہیں۔

عدالتی احکامات کے برخلاف ڈاکٹر عبدالوحید عارضی چارج سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ سول سروس رولز کے مطابق ایسے اہم عہدے خالی ہونے سے قبل قوائد کے مطابق پر کئے جاتے ہیں۔ مگر محکمہ صحت کی موجودہ انتظامیہ عدالتی احکامات اور سروس رولز پر عمل کرنے میں ناکام ہے۔ ادہر انتظامی افسر نہ ہونے سے ماتحت ملازمین ڈیوٹیوں سے غائب ہیں جبکہ شفا خانوں میں مریضوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :