وفاقی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک کادولت مشترکہ کے بزنس فورم میں شرکت کے لئے لندن کا دورہ

برطانیہ کے تجارت وزیر گریگ ہینڈز اور پاکستان کے تجارتی نمائندے رحمن چشتی سے اہم ملاقاتیں کیں

جمعرات 19 اپریل 2018 18:31

وفاقی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک کادولت مشترکہ کے بزنس فورم میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک دولت مشترکہ کے بزنس فورم میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے 15 تا19 اپریل کے لئے لندن کا دورہ کیا۔ جوکہ دولت مشترکہ کے سربراہی اجلاس 2018 ء کا ایک حصہ ہے اپنے دورے کے دوران انہوں نے برطانیہ کے تجارت وزیر گریگ ہینڈز اور پاکستان کے تجارتی نمائندے رحمن چشتی سے اہم ملاقاتیں کیں۔

پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس بھی ان کے ہمراہ تھے، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے برطانوی حکومت کی جانب سے جی ایس پی پلس کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے ساتھ حیثیت برقرار رکھنے کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور بریکسٹ کے ساتھ قریبی تجارتی تعلقات کے بارے میں دریافت کیا۔ گریگ ہینڈز نے وفاقی وزیر کو یقین دہانی کرائی کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کے بعد پاکستان میں برطانیہ زیادہ سستی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے برطانیہ کی سرمایہ کاری کے لئے ایک محفوظ منزل کے طور پر اسے فروغ دینے کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی وفاقی وزیر تجارت نے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی جس کو گریگ ہینڈز نے اصولی طور پر قبول کیا۔ اس ملاقات کے علاوہ وزیر تجارت نے ’’ایشیا لیڈرز گول میز کانفرنس‘‘ اور فیشن و ٹیکسٹائل ایونٹ میں شرکت کی یہ معاشی محاذ پر پاکستان میں زمینی توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے لئے سی پیک میں ایک بڑی کامیابی اور تبدیلی ہے۔

وفاقی وزیر نے سینٹ جنیز محل میں ڈیوک آف یارک پرنس اینڈ ریو سے بھی ملاقات کی ۔اس موقع پر دونوں رہنماوں نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات پر بات چیت کی اور اس کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مشترکہ دولت کے ممالک کی عالمی آبادی کا ایک تہائی حصہ تقریباً 10 ٹر یلین ڈالر ہے۔ جو تجارت اور سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع فراہم کرتا ہے اورپاکستان اپنی برآمدات کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔