پنجاب یونیورسٹی شعبہ اکنامکس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی اور ٹریفک سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد

جمعرات 19 اپریل 2018 18:40

لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ اکنا مکس کے زیر اہتمام پاکستان نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے اشتراک سے ’روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی ‘سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی اور چیف پیٹرولنگ آفیسر افضل مجید ، روڈ سیفٹی آفیسر رانا عرفان،چیئرپرسن شعبہ اکنامکس مسز کلثوم ذوالفقار، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے لیکچر میں رانا عرفان نے روڈ سیفٹی کے مختلف پہلوئوں اور لوگوں کوآگاہی فراہم کرنے کیلئے موٹر وے پولیس کے اقدامات پرروشنی ڈالی۔انہوں نے پاکستان میں روڈ سیفٹی کے اعداد وشماربتائے اور روڈ ایکسیڈنٹ میں سالانہ12ہزار اموات کی مختلف وجوہات بیان کیں۔اس موقع پر شرکاء کو روڈ سیفٹی سے متعلق احتیاطی تدابیر پر مبنی شارٹ ڈاکیومینٹری بھی دکھائی گئی۔ چیف پیٹرولنگ آفیسر افضل مجید نے بہترین سیمینار کے انعقاد پر تعاون کیلئے پنجاب یونیورسٹی شعبہ اکنامکس کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں موٹر وے پولیس کی طرف سے چیف پیٹرولنگ آفیسر افضل مجید نے مسز کلثوم ذوالفقار کویادگاری شیلڈپیش کی۔