Live Updates

عمران نیازی پورس کا وہ ہاتھی ہے جس نے اپنی ہی پارٹی کے تشخص کو روند ڈالا،چوہدری نجف ضیاء وڑائچ

جمعرات 19 اپریل 2018 19:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویثرنل صدر سید حسن مرتضی ‘نائب صدر چوہدری نجف ضیاء وڑائچ نے کہا کہ بدقسمتی سے عمران نیازی پورس کا وہ ہاتھی ہے جس نے اپنی ہی پارٹی کے تشخص کو روند ڈالا پی ٹی آئی کے اپنے وزرا اپنے ہی وزیراعلیٰ کے خلاف کرپشن کی روداد سنا سنا کر تھک گئے ہیں مگر انصاف کی باتیں کرنے والے عمران خان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی پی ٹی آئی کے منتخب اراکین صوبائی و قومی اسمبلی پانچ سالوں میں پانچ بار بھی اپنے حلقہ اور عوام کی داد رسی کرنے نہیں گئے ہیںپی ٹی آئی پر آنے والے دنوں میں اس کے بھیانک ترین اثرات مرتب ہونگے جبکہ پی ٹی آئی ارکین کا اپنے ہی چیرمین کے خلا ف جانا عمران خان کے منہ پر زور دار طمانچہ سے کم نہیں پی ٹی آئی نے پانچ سالہ بدترین اور ناقص پالیسیوں کے سبب خیبر پختونخوا کو تباہ وبرباد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے چیئرمین چوروں کے ٹولوں کے بیچ بیٹ کر رائے حق کی بات کرنا حیران کن ہے تبدیلی کا نعرا لگانے والوں نے تمام پارٹیوں کے لوٹے اور کرپٹ لوگوں کو جمع کر کے کون سی تبدیلی کی مثال قائم کی ہے یہ پاکستان کی باشعور عوام باخوبی جان چکی ہے عمران خان کو وزیراعظم بنانے والے پہلے اسے اچھا اور ذمہ دار انسان بنانے کی جستجو کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات